پولیس کی جانب سے ٹرانسپورٹروں کیلئے بنائے گئے قوعد و ضوابط پر کئی روز گزر جانے کے باوجود عملدآمد نہ ہوسکا

کنڈیکٹر کا مسافروں کے سامان کی تلاشی، میٹل ڈیکیٹرز،سواریوں کی چیکنگ ، فوٹیج ،سٹاپ کے بغیر مسافروں کے بیٹھنے پر کوئی عمل نہیں ہوا

منگل 29 مارچ 2016 21:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) پشاور کے سنہری مسجد روڈ پر چند روز قبل سرکاری ملازمین کی بس میں ہونے والے دھماکے کے بعد پولیس کی جانب سے ٹرانسپورٹروں کیلئے بنائے گئے قوعد و ضوابط پر کئی روز گزر جانے کے باوجود عملدآمد نہیں ہو رہا جس نے مسافروں کی زندگی داؤپر لگادیا ہے۔

(جاری ہے)

پشاورمیں گزشتہ دنوں کینٹ میں سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکے کے بعد پولیس نے ٹرانسپورٹروں کو مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ایس او پیز کے نام پر قواعد و ضوابط بنائے گئے تھے جس کے مطابق کنڈیکٹر کا مسافروں کے سامان کی تلاشی، میٹل ڈیکیٹرز،سواریوں کی چیکنگ ، فوٹیج اورسٹاپ کے بغیر مسافروں کے بیٹھنے پر پابندی شامل تھی مگرپولیس کی جانب سے ترتیب دیئے جانے والے قواعد و ضوابط پر کئی روز گزر جانے کے باوجود کوئی عمل نہیں ہوا، شہریوں کے مطابق پشاور اور لاہور کے سانحات کے بعد اس طرح کی ایس او پیز تو بنا لی جاتی ہیں مگر بدقسمتی سے اس پر عمل کرانے والے ادارے بعد میں اس کا پوچھتے بھی نہیں جو سانحات رونما ہونے کی بڑی وجہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :