چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کو ترکش ہم منصب کا فون ،لاہور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

منگل 29 مارچ 2016 21:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کو ترکش ہم منصب کا فون لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کے باعث جانی نقصان پر افسوس کا اظہار ،پاکستان کے عوام اور پارلیمنٹ سے اظہار یکجہتی۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے ترکش ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔پاکستان اور ترکی کے مابین پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :