وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کردی

منگل 29 مارچ 2016 21:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کردی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی کرنسی کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر وزارت داخلہ اپنا تحریری موقف سپریم کورٹ میں جمع کرادیا جس میں کہا گیا کہ ای سی ایل میں شامل کرنے کا نوٹس ملزمہ کو ارسال کیا گیا تھا، ایان علی نظر ثانی کیلئے وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کا اختیار رکھتی تھی لیکن نوٹس کے باوجود انھوں نے وزارت داخلہ سے رجوع نہیں کیا۔وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ ایان علی کا نام ای سی سی ایل سے نکالنے کا سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس زیر سماعت ہے۔