نارنگ منڈی ہسپتال کو اپ گریڈکرکے جلدٹراماسنٹر میں تبدیل کردیاجائے گا ‘ رانا تنویر حسین

ہسپتال میں تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی ،آلہ پورسیداں کے قریب رینگ روڈبنایاجائے گا ‘ وفاقی وزیر

منگل 29 مارچ 2016 21:03

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء)وفاقی وزیرراناتنویرحسین نے کہاہے کہ نارنگ منڈی ہسپتال کو اپ گریڈکرکے جلدٹراماسنٹر میں تبدیل کردیاجائے گا اور تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ آلہ پورسیداں کے قریب رینگ روڈبنایاجائے گا محلہ محمدپورہ جنوبی میں نئی سڑک کی تعمیرجلدشروع کردی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نارنگ منڈی کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب جس میں رکن قومی اسمبلی راناافضال حسین رکن صوبائی اسمبلی چوہدری حسان ریا ض سابق سٹی ناظم ملک محمدعارف بابرسعید ملک فیاض الحسن اور ملک عثمان عارف سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی راناتنویرحسین نے نارنگ کمیونٹی کے مطالبات پر وعدہ کیاکہ جلد ایل ٹی ایس بسوں میں اضافہ کیاجائیگا شہرمیں آلودگی کے خاتمہ کیلئے باہرفلتھ ڈپوبنایاجائے گا انہوں نے کہاکہ نارنگ منڈی کا سب سے بڑامسئلہ آلودہ پانی ہے جس سے ہیپاٹائٹس اورمہلک بیماریاں جنم لے رہی ہیں انشاء اللہ جلدمصفاً پانی کی فراہمی کیلئے اوپن وائرنگ کاکام شروع کردیاجائے گااس کیلئے وزیراعلی پنجاب نے فنڈزریلیزکردیاہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہے انشاء اللہ عوام کی خدمت میں کوئی کسراٹھانہ رکھیں گے ۔