زیارت،دو ماہ قبل پراسرار طورپرلاپتہ ہونیوالے سابق کونسلرکو بازیاب کرالیاگیا

منگل 29 مارچ 2016 20:20

زیارت( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء) دو ماہ قبل اپنے گھر سپیزندی زیارت سے پراسرار طورپرلاپتہ ہونیوالے سابق کونسلر نقیب اللہ کو قبائلی معتبرین کی کوششوں سے مستونگ کے علاقے سے بازیاب کرالیاگیاہے بازیابی کے بعد مغوی کی حالت انتہائی خراب بتائی جاتی ہے جس سے طبی امداد کیلئے کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے باوثوق ذرائع کے مطابق مغوی بازیابی قبائلی عمائدین ملک ظفر مہترزئی ودیگر کی کوششوں سے عمل میں آئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :