سانحہ گلشن اقبال پارک،ضلعی انتظامیہ نے جاں بحق ہونے والے لاہور کے27رہائشیوں کے ورثاء میں 10لاکھ فی کس کے حساب سے چیک تقسیم کر دیئے

منگل 29 مارچ 2016 20:03

سانحہ گلشن اقبال پارک،ضلعی انتظامیہ نے جاں بحق ہونے والے لاہور کے27رہائشیوں ..

لاہور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مارچ۔2016ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے سانحہ گلشن اقبال پارک میں جاں بحق ہونے والے لاہور کے27رہائشیوں کے ورثاء میں 10لاکھ فی کس کے حساب سے چیکس تقسیم کر دیئے ہیں اور اس ضمن میں متعلقہ ٹاؤنز انتظامیہ نے اپنے حلقوں کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ہمراہ متاثرین میں چیک تقسیم کیے۔ضلعی انتظامیہ لاہور نے جانی پورہ باغبانپورہ کے رہائشی جاں بحق عثمان ، گل باغ بیگم سمن آباد ٹاؤن کی مو منہ، گل باغ بیگم سمن آباد ٹا ؤن کی زبیدہ بی بی، گل زیب کالونی سمن آباد کے محمد نوید ،پکی ٹھٹی سمن آباد کے حافظ تنویر،گل زیب کالونی سمن آباد کی طوبیٰ، پکی ٹھٹی سمن آباد کے محمد کامران، گل زیب کالونی سمن آباد کی شہوانہ بی بی،سکندر بلاک علامہ اقبال ٹاؤن کے ہارون نذیر،نین سکھ صوفیہ آباد کی ارم شہزادی،یو سف آباد فیصل ٹا ؤن کے ساحل رحمت،یو سف آباد فیصل ٹاؤن کے سومل طارق،غازی روڈ شوکت کا لو نی کے شکیل،نواب صاحب فتح آباد رائے ونڈ روڈ ٹھو کر نیاز بیگ کے ارسلان، ڈھولنوال نزد ایم سی مڈل سکول ملتان روڈ کی زینب،طلعت آباد بابوصابو کے شا ن مسیح،قینچی چوک کینٹ کی شا زیہ،بابر چوک بھٹی کا لونی چونگی امر سدھوکے پرنس بھٹی،بہار کا لونی کو ٹ لکھپت کے ساحل پرویز،ایس بلاک یو حنا آباد کے مطاہر جاوید،یو حنا آباد مندری چوک کے وقار پرویز، اعوان مارکیٹ فیروز پور روڈ کی امان،نشتر کا لونی فیروز پور روڈ کے جنید مسیح،بکر منڈی بند روڈ کی عینی،مندری چوک یو حنا آباد کے شارون پطرس، مندری چوک مین فیروز پور روڈ یو حنا آباد کے واصف اور فاروق کا لونی والٹن روڈ کے نعمان پال کے ورثاء میں چیکس تقسیم کیے گئے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنماء خواجہ احمد حسان،ایم پی ایز میاں نصیر،سیف الملوک کھو کھر اور دیگر ایم این ایز اور ایم پی ایز نے سا نحہ گلشن اقبال پارک میں جا ں بحق ہو نیوالے افراد کے گھروں میں جا کر اُن کے ورثاء کو چیکس دئیے۔