بلوچستان اسمبلی ،سانحہ لاہور میں شہید ہونیوالے افراد کیلئے فاتحہ خوانی کرائی گئی

منگل 29 مارچ 2016 19:52

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء ) بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفہ کے بعد اسپیکر محترمہ راحیلہ حمید خان درانی کی صدار ت میں شرو ع ہوا ۔ اجلاس میں سانحہ لاہور میں شہید ہونے والے افراد کیلئے فاتحہ خوانی کرائی گئی جبکہ اقلیتی رکن ولیم برکت کے کہنے پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر محترمہ راحیلہ حمید خان درانی کی صدار ت میں شروع ہوا اسپیکر محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے کہاکہ سانحہ لاہور میں شہید ہونے الے افراد جن میں خواتین معصوم بچے بھی شامل ہیں ان کیلئے فاتحہ خوانی کرائی جائے جس پر فاتحہ خوانی کرائی گئی ۔

پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اقلیتی رکن ولیم برکت نے کہاکہ سانحہ لاہور میں گیارہ سے زیادہ اقلیت بھی شہید ہوئے ہیں ان کے بارے میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے ۔ جس پر ایوان کے ممبران نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی ۔