بہاولنگر،2مرلہ زمین کے تنازعہ پر بااثر زمیندار کی نشے میں دھت ہوکر فائرنگ ، 3راہ گیر روں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

منگل 29 مارچ 2016 19:47

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) 2مرلہ زمین کے تنازعہ پر بااثر زمیندار نے نشے میں دھت ہوکر فائرنگ کرکے 3راہ گیر روں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔فائرنگ سے دو افراد زخمی جبکہ دو بھینسیں بھی فائرنگ سے ہلاک ہوگئیں ملزم گرفتار ۔علاقے میں شدید خوف وہراس۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کے نواحی علاقہ کرم پورگدھوکا میں 2مرلہ زمین کے تنازعہ پر ملزم آصف وغیرہ کا کے ساتھ جھگڑا تھا جس کی بناء پر گذشتہ روز آصف گدھو کا نے شراب کے نشہ میں دھت ہوکر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 3راہ گیر مصطفے ارشاد اور لطیف موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد ریاض وغیرہ زخمی ہوگئے جبکہ راستے میں کھڑی دو بھینسیں بھی فائرنگ کے زد میں آکر ہلاک ہوگئیں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال میں لیجایا گیاجہاں انکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

ملزم آصف گدھوکا کو پولیس تھانہ میکلوڈ گنج نے موقع سے گن سمیت گرفتار کرلیا جبکہ اسکے ساتھی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :