دہشت گردی عالمی مسئلہ بن چکا ہے امن پسند طاقتیں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ موقف اپنائیں،سینیٹر شاہی سید

منگل 29 مارچ 2016 19:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ بن چکا ہے امن پسند طاقتیں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ موقف اپنائیں لاہور واقعے کے بعد صرف زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گادہشت گرد تیار کرنے کی فیکٹریاں اور پناہ گاہیں کہاں ہیں اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ْصرف پتے اور شاخیں کاٹنے سے کام نہیں چلے گا دہشت گردی ،انتہاء پسندی اور عسکریت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگاپنجاب اور وفاقی حکومت میں دہشت گردی کے خلاف عزم کی شدید کمی ہے گفتار کے غازی اپنے طرز عمل پر غور کریں اور قومی مفاد کی خطار ہمت و جرات سے کام لیں وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہو ں کہ ہم پختونوں نے دہشت گردی میں اپنا بہت کچھ گنوایا ہے خدارا ہوش کے ناخن لیے جائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع شرقی کے تحت ہونے والے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مذید کہا کہ سرکاری ادارے ہمارے ساتھ انتہائی ہتک آمیز رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں شہر میں لاکھوں پختونوں کے شناختی کارڈ بلاک ہوچکے ہیں نئے شناختی کارڈ کے اجراء کے لیے ہمیں ذلیل و خوار کیا جاتا ہے صحیح معلومات کے بجائے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کیا جاتا ہے ہمیں احتجاج کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نادرا اپنی پالیسی کا ازسر نو جائزہ لے لاکھوں لوگوں کو ذلیل و خوار کرنے کے بجائے ایمر جنسی بنیادوں پر ایسے اقدامات کیے جائیں کہ لاکھوں پختونوں کو شناختی کارڈ کا آسان اجراء ممکن ہوسکے گولیوں اور بموں کی بارش کے بعد بھی کوئی ورکر پارٹی چھوڑ کر نہیں گیا میرا پارٹی کارکن ہی میرا مان ہے انتہائی کامیاب ورکرز کنونشن کے انعقاد پر تمام ضلعی صدور ،ان کی کابینہ اور تمام یوسی وارڈوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن طویل مصائب کا سامنا ہم نے کیا کوئی دوسری جماعت اس کی پرچھائی بھی برداشت نہیں کرسکتی ہماری سیاسی قوت کے بارے میں غلط فہمیاں پھیلانے والوں کو جواب مل گیا ہے قوم کو سنگین مسائل کا سامنا ہے اب مذید کوتاہیاں برداشت نہیں کی جائیں گی تنظیمی عہدیداران اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں پارٹی کو مذید فعال کرنے کے لیے انتھک محنت کریں کراچی آپریشن کے بعد شہر کے حالات میں کافی بہتری آچکی ہیجاری آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہنا چاہیے ،اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری ، ضلعی قائم مقام صدرشیر خان اکا خیل، صوبائی نائب صدر سائیں علاؤ الدین آغا،کلچرل سیکریٹری نور اللہ اچکزئی ،مرکزی رہنماء ثناء اللہ آغاسمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :