چارسدہ میں حساس اداروں کی کاروائی، 4 مشتبہ افراد گرفتار

منگل 29 مارچ 2016 19:29

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء ) حساس اداروں کی کاروائی ۔ چار مشتبہ افراد گرفتار۔گرفتار ہونے والوں میں باپ اور ان کے دو بیٹے بھی شامل ہیں ۔ 85لاکھ روپے نقدی اور اسلحہ بھی برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے چارسدہ کے علاقہ خانمائی اور مندنی میں کاروائی کرتے ہوئے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے چار مشتبہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 85لاکھ روپے نقدی ، دو کلاشنکوف اور دو پستول برآمد کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔گرفتار ہونے والوں میں یاسین ولد عمرشاہ اور ان کے دو بیٹے زیشان ،ثاقب اور قریبی رشتہ دار عمران ولد ستار شامل ہے ۔گرفتار مشتبہ افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے ۔