باجوڑ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

منگل 29 مارچ 2016 19:28

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء )باجوڑ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ۔ پیرامیڈیکل سٹاف کو پروفیشل ہیلتھ الاؤنس دینے کا مطالبہ ۔ باجوڑایجنسی کے پیرامیڈیکل سٹاف نے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار باجوڑ میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے ۔

(جاری ہے)

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سبز علی ، غلام حضرت ، سید زرین اور دیگر مقررین نے کہا کہ ڈاکٹروں کو پروفیشنل ہیلتھ الاؤنس ملاہے اور پیرامیڈیکل سٹاف اب تک الاؤنس سے محروم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے یقین دہانی کروائی تھی کہ پیرامیڈیکل سٹاف کو بھی الاؤنس دیاجائیگا اور ہمیں احتجاج وہڑتال سے منع کیاتھا مگر کئی ماہ گزرنے کے باوجود بھی پیرامیڈیکل سٹاف کو الاؤنس نہیں دیاگیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی قائدین کے حکم پر آج سے ہمارا ہڑتال شروع ہواہے اور ایمرجنسی کے علاوہ تمام سروسز معطل رہیں گے ۔