سابق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی 14اپریل کوبٹ خیلہ میں ورکرزکنونشن سے خطاب کریں گے

منگل 29 مارچ 2016 19:27

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء )عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرسابق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی 14اپریل کوبٹ خیلہ میں ورکرزکنونشن سے خطاب کریں گے کنونشن کومیاب بنانے کیلے ضلع اراکین کااجلاس ضلع سیکرٹریٹ بٹ خیلہ میں زیرصدارت اعجازعلی خان منعقد ہوااجلاس میں اجلاس میں ضلع بھرکے اراکین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی اجلاس سے ضلعی جنرل سیکرٹری اعجازعلی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 14اپریل کوہونے والے کنونشن کوکامیاب بنانے کیلئے ضلعی اراکین اپنامہم تیزکریں اورزیادہ سے زیادہ لوگوں کوشامل کریں انہوں نے کہاکہ اس موقع پرمختلف سیاسی پارٹیوں کے کارکنان حیدرخان ہوتی کے موجودگی میں عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ا نہوں نے کہاکہ حیدرخان ہوتی کے کنونشن سے مالاکنڈمیں پارٹی مزیدترقی کے راہ پرگامزن ہوجائیگی کیونکہ اس سے قبل کسی نے بھی پارٹی کواگے لانے کیلئے جدوجہدنہیں کی ہے یہی و جہ ہے کہ پارٹی زوال پذیرہوگئی تھی انہوں نے کہاکہ اگرکارکنوں نے اپنامہم تیزکردیاتوائندہ الیکشن میں کمپین چلانے کی بھی ضرورت نہیں ائیگی انہوں نے کہاکہ ہم حیدرخان ہوتی کابھی شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے اپنی قیمتی وقت سے وقت نکال کرمالاکنڈ کے کارکنوں کے دعوت قبول کردی۔