بونیر، ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈگر میں شوگرکی روک تھام اور آگاہی کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

منگل 29 مارچ 2016 19:25

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء ) ڈی ٹاک پراجیکٹ کے زیر اہتمام ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈگر میں شوگر کی بیماری کے روک تھام اور آگاہی کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد ،دنیا بھر میں 415ملین لوگ شوگر کے مریض ہیں ،پاکستان کے ہر دسویں شخص شوگر کے مرض کا شکار ہیں ،ضلع بھر کے پچاس مختلف ڈاکٹروں کو شوگر کی آگاہی اور اس خطرناک بیماری کے روک تھام کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ سے ڈاکٹر فراموز خان اور ڈاکٹر یاسین کا خطاب ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شوگر جیسے خطرناک بیماری کی روک تھام کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ زیر صدارت ڈی ایچ او ڈاکٹر شیر محمد منعقد ہوا جس میں اے سی نے بھی شرکت کی ،ورکشاپ میں ضلع بھر کے پچاس مختلف ڈاکٹروں کو خصوصی ٹریننگ دیا گیا ،اس موقع پر تربیت یافتہ ڈاکٹروں میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر فراموز خان ،میڈیکل آفیسر ڈاکٹر یاسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شوگر کی بیماری بہت تیزی سے پھیلتا جارہا ہے اور اس وقت دنیا بھر میں 318ملین لوگ شوگر بیماری کے طرف جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ ڈی ٹاک پراجیکٹ اس بیماری کی آگاہی اور روک تھام کے حوالے سے صوبہ کے دیگر اضلاع کی طرح بونیر میں بھی ایک سال تک مریضوں کی مفت سکریننگ اور ادویات فراہم کریگی ،انہوں نے کہاکہ اس مرض سے بچنے کا واحد حل خورات میں احتیاط ،باقاعدگی سے ورزش کرنا اور ادویات کا استعمال ہے ،ورکشاپ سے ڈی ٹاک پراجیکٹ کے رہنماوٴں ڈاکٹر جاوید علی ،انجنیئر واحد خٹک ،تیمور حسین ،عمر یوسفزئی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :