ٹوپی،پولیس کی کاروائی 3795گرام چرس ،8بوتل شراب برآمد،2 اشتہاریوں سمیت تین منشیات فروش گرفتار

منگل 29 مارچ 2016 19:25

ٹوپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء ) انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس کی کاروائی 3795گرام چرس 8بوتل شراب برآمد دو اشتہاری سمیت تین منشیات فروش گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جاوید اقبال کی ہدایت پر ایس ایچ او آئی ڈی آیس لیاقت شاہ خان نے اے ایس آئی ارشاد اور پولیس نفر ی کے ہمراہ کریک ڈاؤن کے دوران بدنامہ زمانہ منشیات فروش ارشد مسیح کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے 8بوتل شراب اورپندرہ سو گرام چرس برآمد کرلی گئی جبکہ دوسرے کاروائیوں میں عالم زیب اور میر نواز سے 2295 گرام چرس برآمد کرلی اور قتل میں ملوث دو اشتہاری مجرمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :