ضلع شانگلہ میں بھی پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن اور دیگر ہیلتھ ملازمین کیمطالبات کے حق میں سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال

منگل 29 مارچ 2016 19:21

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء)صوبہ کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع شانگلہ میں بھی پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن اور دیگر ہیلتھ ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کی ،شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری ،تحصیل ہسپتال پورن،بشام،چکیسر،کروڑہ سمیت دیگر ہسپتا لوں میں کام بند،دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا،مریضوں کا صوبائی حکومت سے ہیلتھ ملازمین، پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کی اپیل۔

منگل کے روز صوبہ میں پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شانگلہ ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کام بند رہا تاہم ایمرجنسی سروس جاری،او پی ڈی ،لیبارٹری،ایکسرے سنٹر،ڈینٹل سنٹر،ائی سنٹر،سرکاری میڈیکل سٹور اوروارڈز بند تھے شانگلہ کے دور دراز علاقوں سے علاج ومعالجہ کیلئے آنے والے مریض بغیر چیک اپ مایوس گھر لوٹ گئے،مریضوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت ہیلتھ ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کرے تاکہ مریضوں کو مزید مشکلات سے نجات مل سکیں،ہڑتالی ملازمین کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت ہمارے ساتھ زیادتی کر رہی ہے ہمار احتجاج کا مقصد ہرگز کسی کو تکلف دینا نہیں تاہم صوبائی حکومت اپنے ہمارا حق ہمیں دے،ہمارے سروس سٹرکچر سمیت دیگر مطالبات منظور کئے جائے، محکمہ صحت کے صوبائی تنظیم کے ہدایت پر اپنے مطالبات کے حق ہڑتال کر دی ہے،مطالبات کے منظوری تک احتجاج ،ہڑتال جاری رکھا جائے گا ،ہیلتھ ملازمین کا اعلان۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اسی سرکاری ہسپتالوں میں اکثرڈاکٹرز ہڑتال کا فایدہ اٹھا کر غیب رہے جبکہ او پی ڈی میں صرف ایک ڈاکٹر نے کام جاری رکھا،ان ہسپتالوں میں چیک اپ کرنے والے ڈاکٹروں نے بتایا کہ ہڑتال سے ہمیں بھی مشکلات کا سامنا ہے ،مریضوں کی صحیح دیکھ بال نہیں ہورہی۔