آل گڈز ٹرانسپورٹ اینڈ آڈہ اونرز فیڈریشن خیبر پختونخوا نے وفاق کی جانب سے ٹرانسپورٹ پر عائد ٹوکن ٹیکس مسترد کردیا

منگل 29 مارچ 2016 19:20

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء ) آل گڈز ٹرانسپورٹ اینڈ آڈہ اونرز فیڈریشن صوبہ خیبر پختونخوا نے وفاق کی جانب سے ٹرانسپورٹ پر عائد ٹوکن ٹیکس کو یکسر مسترد کر تے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستان بھر میں ٹرانسپورٹ ٹیکسوں کی بھر مار ، پیٹرولیم اور سپیئر پارٹس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے سے خسارے میں جارہا ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا ٹوکن ٹیکس میں اضافے کو واپس لے کر اس میں کمی کر دی جائے ان خیالات کا اظہار صوبائی چیر مین حاجی نور محمد کی صدارت میں منعقد اجلاس سے صوبائی صدر لیاقت خان، نائب صدر خیبر خان ، رضاء اللہ ، حاجی فضل انور ، پیر تاج ، اطلس خان ، حاجی نور محمد اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مقررین نے ڈی آئی جی مردان سعید خان وزیر کا ایبٹ آباد کو تبادلہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ اضلاع مردان ، صوابی ، بونیر ، چارسدہ اور نوشہرہ میں ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتیوں اور کارکر دگی کی بدولت امن ہے جرائم پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے لہٰذا صوبائی حکومت اُن کا تبادلہ منسوخ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :