پشاور،ٹوورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے زیراہتمام ہنر حوا میلہیکم اپریل سے حیات آباد میں شروع ہو گا

منگل 29 مارچ 2016 19:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء ) ٹوورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے زیراہتمام ہنر حوا میلہ1اپریل سے پی آئی اے پلانی ٹیرئم حیات آباد میں شروع ہو گا جو کہ 3اپریل تک جاری رہے گا جس میں صوبہ کی خواتین کے ہنر کو اجاگر کرنے اور انہیں پلیٹ فارم فراہم کرنے کیلئے مختلف اقسام کے سٹالز لگائے جائینگے جس کا مقصد ان کے ہنر کو دنیا بھر کے سامنے لاناہے تاکہ صوبہ کی ہنر مند خواتین اپنے ہنر کی بدولت آگے ترقی کر سکیں ، سٹالز کے ساتھ ہی ہنرحوا میلہ میں آنے والی خواتین ، طالبات اور لڑکیوں کی سیر و تفریح کیلئے میوزیک شو، کھانے پینے کی اشیاء کے سٹالز ،ثقافتی اشیاء کے سٹالز، کہوہ خانہ ، خواتین کے مابین مختلف مقابلوں کا انعقاد ، بچوں کیلئے گڈ پلے لینڈ ، ثقافتی کھیل ، تصویری نمائش اور دیگر مختلف تفریحی سہولیات میسر ہونگی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گزشتہ روزمنیجنگ ڈائریکٹر ٹوورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان کی زیر صدارت کانفرنس روم ٹوورازم کارپوریشن پشاور میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سیاحت ، کھیل ، ثقافت و امور نوجوانان طارق خان ، ڈپٹی سیکرٹری عادل صافی ، ڈائریکٹر ایڈمن سجاد حمید ، سینئر منیجر حیات علی شاہ ، جنرل منیجر ٹی آئی سی محمد علی سید اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ، اجلاس میں ہنرحوا میلے کو حتمی شکل دیدی گئی اور اس سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا ۔

منیجنگ ڈائریکٹر مشتاق احمد خان نے کہاکہ ہنر حوا میلے کا انعقاد کا مقصد صوبہ کی باصلاحیت خواتین کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے اس میلے میں ہنر مند خواتین کو ہنر حوا ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا جس کا مقصد ان کے ہنر کے اعزاز کے طور پر ان کو سپورٹ اور داد دینا ہے ۔میلہ میں صوبہ بھر کی خواتین اپنے ہنر کو اجاگر کرنے سمیت مختلف اشیاء تیار کرکے سٹالز میں سجائینگی ان سٹالز میں ہنڈی کرافٹ ، بنوں شاہی خادی ، دستکاری سٹال ، موم سے بنی پینٹنگ ، دھات کا کام ، لکڑی سے بنی اشیاء کی نمائش ، ستار سازی ، آرٹ کا کام ، خطاطی ، گندھارا آرٹ ،، چترالی پٹی کی بنی ٹوپی ، چادر اور دیگر اشیاء ، میزارے کا کام ، کاراوا کی نمائش ، سرخہ ، دنداس ، پارونے ، مٹی کے برتن ، ہزارہ جستی شال ،موتی کے کام سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ ساتھ ہی میلہ میں فیشن شو ، آتش بازی ، نامور گلوکار اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگانے کیلئے موسیقی کی شاندار پرفارمنس بھی پیش کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :