موجودہ حکومت نے عوامی فلاح وبہبودکیلئے بڑے بڑے منصوبے شروع کئے ہیں ،عبدالمنیم خان

منگل 29 مارچ 2016 19:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء )وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سیاحت عبدالمنیم خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوامی فلاح وبہبودکے لئے بڑے بڑے منصوبے شروع کئے ہیں اورخاص طورپر بونیر اورشانگلہ کے اضلاع کے لئے عوامی مفاد کی کئی ایک ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے ۔ وہ آج ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے وفود سے بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گجر برادری ملاکنڈ ڈویژن کے صدر فانوس گجر بھی موجود تھے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ صوبے میں این ٹی ایس کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے والے افراد کو مختلف عہدوں پربھرتی کیاگیا ہے جوموجودہ صوبائی حکومت کی میرٹ کی بلادستی کو قائم رکھنے کے لئے سنجیدہ کوشش کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ عبدالمنیم خان نے کہا کہ بونیر میں پہلی بارجشن بہاراں منایا گیاہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ ہمارے لوگ امن کے خواں ہے اوروہ اس طرح کے حکومتی اقدامات کو کامیابی سے ہمکنارکرنے میں بھر پورتعان کا مظا ہرہ کرتے ہیں ۔