محکمہ تعلیم ٹھٹھہ میں بھارت کے سابق نائب وزیر اعظم ایل کے ایڈوانی اور دیگر اہم سیاسی شخصیات کے پرائمری سکول کو 100سال مکمل ہونے پر کوئی تقریب منعقد نہ کرسکا

منگل 29 مارچ 2016 19:17

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء ) ٹھٹھہ میں بھارت کے سابق نائب وزیر اعظم ایل کے اڈوانی کی جانب سے شروعاتی تعلیم حا صل کرنے والے مین بوائزپرا ئمری اسکول کو 100سال مکمل ․محکمہ تعلیم نے کو ئی تقریب منعقد نہیں کی ․تفصیلات کے مطابق تقسیم ہند سے قبل بھارت کے سابق وزیر اعظم ایل کے اڈوانی کے خاندان کی جانب سے 28مارچ1916میں ٹھٹھہ شہر کے چا ندنی چوک کے علاقے میں اس وقت کے 11ہزار روپے کی مالیت سے بنائی گئی مین بوائز پرا ئمری اسکول ٹھٹھہ کو ایک صدی مکمل ہو گئی ہے ، لیکن سرکا ری سطع پر کو ئی تقریب منعقد نہ ہو سکی ہے ، ایک صدی قبل ٹھٹھہ اور مکلی سمیت گرد نواح کے علا قوں کے غریب بچوں کی تعلیم کے لیے شاندار چترکاری اور نایاب پتھروں سے بنائی گئی دو منزلہ عمارت میں ایک بڑہ ہال اورتدریسی عمل کے لیے 9کمرے بنائی گئی تھے، ایک صدی مکمل ہونے تک اپنی جگہ محفوط ہیں، 1960سے1963تک پاکستانی سرکار نے اسکول کو انٹرمنڈیٹ کالیج کے طور پر استعمال کیا ، سندھ کے ماہر تعلیم ، ادیب دانشور غلام علی الانا جیسے سینئر اسا تذہ مذکورہ اسکول میں ڈیوٹی سر انجام دے چکے ہیں اور ترقی پسند پا رٹی کے سر برا ہ ڈا کٹر قا در مگسی ، سندھ کے ادیب دا نشور قوم پرست رہنما رسول بخش پلیجو ، پیپلز پا رٹی کے سابق ایم این اے ڈا کٹر عبدالواحد سومرو ان کے والد سا بق صو بائی وزیر محمد خان سومرو ، پروفیسر محسن عباسی ، حاضر سروس جج اینٹی کرپشن محبوب علی جوا ہری ،سابق جج ضیاء الدین حسینی ،سابق صدر ایوب خان کے سامنے صدارتی انتخاب لڑنے والے علی احمد شاکرانی،نواب خیر محمد عابدانی، پروفیسر محمد مٹھن شاہ شکرالاہی سمیت ملک اور سندھ کے اہم عھدوں پر تعینات شخصیات بھی مذکورہ اسکول میں تعلیم حا صل کر چکے ہیں، جبکہ بھارت کا سابق وزیر اعظم ایل کے ایڈوانی بھی شروعات میں ایک سال تک مذکورہ اسکول میں تعلیم حاصل کرچکا ہے ،اس وقت بھی اسکول میں 390طالبات زیر تعلیم ہیں ، اس تا ریخی اسکول کو ایک صدی مکمل ہو گئی ہے ، لیکن محکمہ تعلیم ٹھٹھہ نے اس تا ریخی اسکول کے لیے سرکاری سطع پر کوئی تقریب منعقد نہ کی۔

متعلقہ عنوان :