وزیراعظم کی اسلام آباد میں نیشنل سکلز یونیورسٹی کے قیام کا فوری جائزہ لینے کی ہدایت

متوسط طبقے کی آمد ن میں اضافے کیلئے انسانی وسائل کی ترقی ضروری ہے،ہنرمند افراد اورانسانی وسائل کی کمی سے نمٹنے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں ، نوازشریف

منگل 29 مارچ 2016 18:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد میں نیشنل سکلز یونیورسٹی کے قیام کا فوری جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی اوربرآمدات شعبے سے مشاورت کی جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد میں نیشنل سکلز یونیورسٹی کے قیام کا فوری جائزہ لینے کی ہدایت کردی،وزیراعظم نوازشریف نے وزارت تعلیم وفنی تربیت کو اسی حوالے سے ایف پی سی سی آئی اوربرآمدات شعبے سے مشاورت کرنے کی بھی ہدایت کی،نیشنل سکلز یونیورسٹی کے بڑے صنعتی شہروں میں علاقائی مراکز قائم کئے جائیں گے،کراچی ،حیدرآباد، کوئٹہ، گوادر ، ملتان،پشاور،کوہاٹ،لاہور، گوجرا نوالہ،سیالکوٹ اورفیصل آباد میں یونیورسٹی کے سنٹرقائم کئے جائیں گے۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ متوسط طبقے کی آمد ن میں اضافے کے لئے انسانی وسائل کی ترقی ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ہنرمند افراد اورانسانی وسائل کی کمی سے نمٹنے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔مختلف شعبوں میں تربیت یافتہ اورہنرمند افراد کی دستیابی چیلنج رہی ہے،فنی تربیت کے معیار کی کمی سے بھی برآمدات متاثرہوتی ہیں۔(م ق)