الیکشن کمیشن نے این اے 245 میں 7اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کا تقرر کر دیا

منگل 29 مارچ 2016 18:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 میں 7اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کا تقرر کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریجنل الیکشن کمیشن کراچی اصغر سیال کو حلقہ این اے 245کے ضمنی الیکشن کیلئے ریٹرننگ آفیسر مقررکر دیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کراچی سینٹرل سید ندیم حیدر ریٹرننگ آفیسر ہونگے ۔حلقہ این اے 245کی نشست محمد ریحان ہاشمی کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :