ایم کیو ایم نے لاہور بم دھماکے، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے کے معاملہ پر تحاریک التواء جمع کرا دیں

منگل 29 مارچ 2016 18:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے لاہور میں بم دھماکے اور پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے اور توڑ پھوڑ کے معاملہ پر دو الگ الگ تحاریک التواء جمع کرا دیں۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر کرنل (ر) سیّد طاہر حسین مشہدی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی تحاریک التواء میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ لاہور میں بم دھماکہ اور پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر توڑ پھوڑ اور دھرنے کے معاملہ پر ایوان بالا میں فوری بحث کی جائے۔ ایم کیو ایم نے کراچی پریس کلب پر حملہ کے حوالہ سے توجہ مبذول نوٹس بھی جمع کرایا ہے۔