ہم پرامن لوگ ہیں ہمارے دھرنے کا کسی سے موازنہ نہ کیا جائے عمران خان

صوبے کی پولیس کو مکمل غیر سیاسی بنائیں گے پنجاب میں پولیس غیر سیاسی نہیں میڈیا سے گفتگو

منگل 29 مارچ 2016 18:21

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اسکولز کی تعمیر کیلئے پندرہ ارب ڈالر بیرونی امداد آئی وہ کہاں گئی انکوائری ہونی چاہئے ۔عمران خان نے ایبٹ آباد میں اسکول کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ سال میں صرف 7 سو اسکولوں پر کام شروع ہوا جبکہ 6 سو اسکولوں پر آج تک کام شروع نہیں ہوسکا۔

(جاری ہے)

سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ تعلیم کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔ کے پی کے کی حکومت نے سب سے زیادہ پیسہ تعلیم پر لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی پولیس کو مکمل غیر سیاسی بنائیں گے پنجاب میں پولیس غیر سیاسی نہیں کے پی کے حکومت جلد پولیس ایکٹ منظور کرنے والی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم پر امن لوگ ہیں ہمارے دھرنے کا کسی اور سے موازنہ نہ کیا جائے ہم نے تو ایک پودا بھی نہیں توڑا تھا۔ بعد ازاں تحریک انصاف کے چیئرمین کی جانب سے خیبر پختونخواہ بارڈر پر رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :