ہلال احمر فاٹا نے لنڈی کوتل حوالات میں قیدیوں اور دیگر معذور افراد میں کمبل تقسیم کئے

منگل 29 مارچ 2016 18:13

لنڈی کوتل۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مارچ۔2016ء) ہلال احمر فاٹا نے لنڈی کوتل حوالات میں قیدیوں اور دیگر معذور افراد میں کمبل تقسیم کئے ،اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لنڈی کوتل رحیم اللہ محسود اور ہلال احمر فاٹا کے چئیرمین اکرام اللہ جان اور تحصیلدار لنڈی کوتل خالد خان نے لنڈی کوتل حوالات میں قیدیوں میں کمبل تقسیم کئے۔اس موقع پر لنڈی کوتل حوالات اور تحصیل دفتر میں ایک مختصر تقریب منعقد ہو ئی جس میں اے پی اے لنڈی کوتل رحیم اللہ محسود مہمان خصوصی تھے تقریب میں تحصیلدار لنڈی کوتل خالد خان، ہلال احمر فاٹاکے چئیر مین اکرام اللہ جان کوکی خیل ، مقامی لوگ اور عمائدین بھی موجود تھے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اے پی اے لنڈی کوتل نے کہا کہ ہلال احمر فاٹا کی کاوشیں قابل ستائش ہیں جو مصیبت اور آفات کے مواقع پر مجبور اور ضرورت مند افراد کی مدد کرنے کے لئے وسائل پیدا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ہلال احمر فاٹا کے ساتھ نیکی اور فلاح کے کاموں میں ہر ممکن تعاون کریگی۔ہلال احمر فاٹا کے چئیر مین اکرام اللہ جان کو کی خیل نے کہا کہ ان کے گودام میں عرصہ دراز سے جو سامان پڑا تھا وہ بھی نکال کر غریب اورضرورت مند قبائلی عوام میں تقسیم کیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل حوالات ، معذور افراد ، مسیحی برادری اور لنڈی کوتل پریس کلب میں تین سو کمبل اور مختلف بیگز اور کتابیں تقسیم کی گئی ہیں۔اکرام اللہ جان کو کی خیل نے کہا کہ ہلال احمر مستقبل میں فرسٹ ایڈز کی ورکشاپس کا اہتمام بھی کریگا تاکہ ناگہانی حالات کے موقع پر لوگوں کی خدمت کے لئے عام لوگوں کو تربیت دی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :