کرک ضلع ناظم ڈاکٹر عمر درا ز خٹک عوام کے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں محمد فرمان

منگل 29 مارچ 2016 18:12

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مارچ۔2016ء) ضلع ناظم ڈاکٹر عمر داراز خٹک کی کوششوں سے یوسف آباد کو بجلی فراہم ممکن ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ چونترہ کامران شہید چوک کے قریبی علاقے محلہ یوسف آباد جہاں پر 1987سے بجلی فراہمی نہیں تھی اس حوالے سے محمد فرمان ،محمد عرفان خٹک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ضلع ناظم عوام کے مسائل پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عمر دراز خٹک نے ہمارے محلہ میں بجلی فراہم کر دی ہے جس پر اہالیان علاقہ ان کے مشکور ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع ناظم ڈاکٹر عمر درا ز خٹک نے مختصر مدت میں عوامی فلاحی اور عوام دوست جو منصوبے شروع کئے ہیں ایک تاریخی قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ یوسف آباد جیسے درجنوں ایسے گاؤں اور دیہات ہیں جن کو ماضی میں نظر انداز کرکے کسی بھی سیاستدان نے توجہ نہیں دی اور وہاں کے مکین ابھی تک کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔