ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کا لاہورمیں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

منگل 29 مارچ 2016 18:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مارچ۔2016ء) ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے لاہورمیں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں جابحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اورہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایچ آر سی پی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو لاہورکے گلشن اقبال پارک میں وحشیانہ دہشت گرد حملے نے درجنوں معصوم اور بیگناہ انسانوں کی جان لے لی جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ ایچ آر سی پی پارلیمنٹ کے قریب احتجاجی مظاہرین کے دھرنے پر بھی تشویش کا اظہارکیا ہے۔

متعلقہ عنوان :