پنجاب بھر میں650ٹریفک حادثات میں 09ا فراد جاں بحق،752زخمی

منگل 29 مارچ 2016 17:35

لاہور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مارچ۔2016ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز650ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق اور752 زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 256 ڈرائیورز،26کم عمرڈرائیور،366مسافراور130پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ137ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت138متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد64حادثات میں69متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ33 حادثات میں40متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل752متاثرین میں 571مرد اور181خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں110افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 473افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 169زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں545موٹر سائیکلز،74آٹو رکشے،65موٹر کاریں،40مسافربسیں،16ٹرک اور89دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :