بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کا بلوچستان میں مذہبی انتہا پسندوں سے رابطوں کا انکشاف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 29 مارچ 2016 17:31

بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کا بلوچستان میں مذہبی انتہا پسندوں سے رابطوں ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29مارچ۔2016ء) بلوچستان سے گرفتار کیئے جانے والے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کے ایجنٹ بھوشن یادیو نے بلوچستان میں مذہبی انتہا پسندوں سے رابطوں کا انکشاف کیا ہے۔''را'' کے گرفتار افسر نے کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو ایران کے علاقے سراوان میں پناہ دی۔ را ایجنٹ نے دوران تفتیش بلوچستان میں مذہبی انتہا پسندوں سے بھی رابطے کا انکشاف کر دیا۔

(جاری ہے)

کالعدم تنظیم کے کمانڈر گلزار شمبے کو مالی معاونت کے ساتھ اسلحہ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ بھارتی ایجنٹ بھوشن یادیو کی نشاندہی پر ٹارگٹ آپریشن میں 15 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ کل بھوشن یادیو گوادر ، پنجگور ، تربت اور قلات بھی متعدد بار آ چکا ہے۔ بھوشن یادیو نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ را ایجنٹ مختلف تنظیموں کے کارکنوں کو چاہ بہار سے بذریعہ سمندر ممبئی ٹرینگ کے لیے پہنچاتا تھا۔ تمام گرفتار افراد کی تنظیموں اور ناموں کو صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :