بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی لاہور میں خود کش حملے کی مذمت

منگل 29 مارچ 2016 17:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مارچ۔2016ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے لاہور میں خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے لاہور واقعہ کے خلاف اور شہداء سے اظہار یکجہتی کے لئے کشمیر پی ٹی آئی کا باغ میں جلسہ منسوخ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں باغ کے کشمیر پی ٹی آئی کے عہدیداران اور عوام سے معذرت خواہ ہیں کیونکہ ان حالات میں عمران خان کا جلسہ کرنا مناسب نہیں تھا تاہم جن افراد نے جلسے کی کامیابی کے لئے کوششیں کی تھیں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ جلد ہی جلسہ منعقد کرکے ازالہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :