بنگلہ دیش کے قومی دن کے موقع پر بنگلہ دیشی ہائی کمیشن میں استقبالیہ،لاہور سانحہ کے شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

منگل 29 مارچ 2016 17:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مارچ۔2016ء) بنگلہ دیش کے قومی دن کے موقع پر اسلام آباد میں بنگلہ دیشی ہائی کمیشن میں دیئے گئے استقبالئے کے دوران لاہور سانحے میں شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

(جاری ہے)

45ویں یوم آزادی کے موقع پر استقبالیے کا اہتمام پاکستان میں متعین بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر نے کیا تھا۔وفاقی وزیر برائے ریاستیں و سرحدی علاقہ جات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب کے آغاز پردونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ بعد ازاں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنرنے وفاقی وزیرکے ہمراہ کیک کاٹا۔اسقبالیے میں مغربی اور مسلم ممالک کے سفارتکاوں نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :