لاہور سینٹر میں ڈراموں کی ریکارڈنگ کا عمل شروع

منگل 29 مارچ 2016 14:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 مارچ۔2016ء) پاکستان ٹیلی ویژن کے چیئرمین عطاالحق قاسمی کی ہدایات کی روشنی میں لاہور سینٹر کے جنرل مینجر بشارت خان نے ڈراموں کی ریکارڈنگ کا عمل شروع کروا دیا ہے ۔ان دنوں پروڈیوسر،پروگرام مینجر چوہدری افتخار ورک ایک ڈرامہ سیریز "ایمرجنسی کال " کی ریکارڈنگ پر کام کر رہے ہیں اور سکرپٹ پر بڑی تیزی سے کام کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس ڈرامہ سیریز کے ذریعے لوگوں کومعاشرتی برائیوں اورجرائم سرزد ہونے سے پہلے ان کی روک تھام کے بارے میں ترغیب دی جائے گی اور سبق دیا جائے گا کہ کس طرح بروقت اقدام اور ذہانت سے سماجی اور معاشرتی تباہیوں سے بچا جا سکتا ہے ۔ اس ڈرامہ سیریز کی کہانیاں محمد اسلم شنکرسمیت مختلف رائٹرز سے لکھوائی جائیں گی ۔ پروڈیوسر اسد جمیل نے بھی ڈرامہ سیریل " رائیگاں "کی ریکارڈنگ شروع کر دی ہے ۔ ڈرامہ سیریل رائیگاں کی کاسٹ میں رضی کمال ،خالدبٹ،علی طاہر،قیوم شہزاد،شامل خان،بینش اور روحی خان شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :