رحیم یار خان،سانحہ گلشن اقبال پارک لاہورمیں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں،آصف سعید

منگل 29 مارچ 2016 13:35

رحیم یار خان۔ 29 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مارچ۔2016ء) تحصیل صدرمسلم لیگ (ن)وکلاء لائرزفورم رحیم یارخان میاں آصف سعید نے کہا ہے کہ گلشن اقبال پارک لاہورمیں دہشت گردی کرنے والے عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں انشاء اللہ موجودہ حکومت اورپاک افواج نے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے جو آپریشن ضرب عضب شروع کیا ہوا ہے انشاء اللہ کامیابی سے ہمکنارہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف متحدہے ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اپنے اردگرد کے ماحول پر نظررکھیں اورجہاں کہیں بھی مشکوک سرگرمیاں یا مشکوک اشخاص کو دیکھیں تو فوری طورپرپولیس کو اطلاع کریں ۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت دورنہیں کہ جب پاکستان دہشت گردوں اورہرقسم کے ناپسندیدہ عناصر سے پاک ہوگا اورپاکستان کا شمار دنیا کے سب سے بہترین امن وامان والے ملکوں میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ لاہورکے واقعہ کے بعد جس طرح پاکستانی عوام نے پرامن رہنے کا عمل اختیار کیاوہ قابل تحسین ہے۔

متعلقہ عنوان :