رحیم یار خان،جدید اور معیاری تعلیم کی فراہمی سے ہی قوم کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے،عاصم رضا خاں ساجد

منگل 29 مارچ 2016 13:35

رحیم یار خان۔ 29 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مارچ۔2016ء) 7ونگ کمانڈر چولستان رینجر لیفٹیننٹ کرنل عاصم رضا خاں ساجد نے کہا ہے کہ جدید اور معیاری تعلیم کی فراہمی سے ہی قوم کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے جس کے لئے قوم کے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری نبھانا ہو گی۔

(جاری ہے)

چولستان رینجرز ملکی سرحدوں کے ساتھ ساتھ اپنی نسل کی نظریاتی سرحدو ں کو بھی محفوظ بنانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے اور اس کے زیر انتظام چلنے والے تعلیمی و تکنیکی اداروں کے فارغ التحصیل طلباء و طالبات آج ملکی ترقی کے ساتھ ساتھ اپنی بہتر معاشی زندگی گزار رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رینجرز پبلک سکول کے سالانہ امتحانی نتائج کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مہذب قوم کی تشکیل کے لئے اساتذہ اور والدین کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔اس موقع پر انہوں نے سیکنڈ ونگ کمانڈر میجر راجہ امجد ربانی ، بیگم کرنل عاصم رضاخاں ساجد اور پرنسپل ادارہ میڈم غزالہ کے ہمراہ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :