حکومت پنجاب رواں ہفتے میں گندم خریداری کے حوالہ سے اپنی پالیسی وضع کرے گی،ڈی سی ا و رحیم یار خان
منگل 29 مارچ 2016 13:35
رحیم یار خان۔ 29 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مارچ۔2016ء) ڈی سی ا و رحیم یار خان کیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے گندم خریداری مہم بارے پالیسی آنے سے قبل تمام انتظامات مکمل کر لئے جائیں۔حکومت پنجاب رواں ہفتے میں گندم خریداری کے حوالہ سے اپنی پالیسی وضع کرے گی تاہم ضلعی سطح پر تمام متعلقہ محکمہ کے افسران محکمہ خوراک کے ساتھ مل کر اپنی ذمہ داریوں کا تعین کریں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گندم خریدار ی مہم کے انتظامات بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام افسران کو واضح ہدایات جاری کیں کہ رواں گندم خریداری سیزن میں پہلے سے بڑھ کر بہتر انتظامات ہونے چاہیے ۔”پہلے آئیں پہلے پائیں“ کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے باردانہ کی چلت کریں جس میں چھوٹے کاشتکاروں کو ترجیح دی جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے تمام خریداری مراکز پر شکایت سیل اور سہولت کاؤنٹر بنا نے کی ہدایت بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اگر کسی آفیسر کو کوئی مسئلہ یا دباؤ کا سامنا ہو تو وہ مجھے منتقل کرتے ہوئے اپنا کام ایمانداری سے انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر خریداری مراکز میں کاشتکار نمائندگان کو کمیٹی میں شامل کیا جائے او رایسے افراد کو ترجیح دی جائے جس پر تمام کاشتکار اپنے اعتماد کا اظہار کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی وضع ہونے کے بعد ایڈ منسٹریٹیو آفیسرز کو بھی خریداری مراکز کی نگرانی کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی تاکہ اس تمام عمل کا شفاف انداز میں مکمل کیا جا سکے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر شوذب سعید نے حکومتی ہدایات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام خریداری مراکز پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جس میں مختلف محکموں کے نمائندگان کو شامل کیا جائے گا ۔انہوں نے سابقہ گندم خریداری مہم بارے بھی روشنی ڈالی۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر میاں محبوب اختر نے کہا کہ رواں برس2لاکھ40ہزار میٹرک ٹن گندم خریدای کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے ضلع کی 3 تحصیلوں میں20خریداری مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ ہر خریداری مراکز کا کم از کم ہدف10ہزار میٹرک ٹن مقرر ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی سہولت کے لئے بھر پور آگہی مہم چلائی جائے گی اور حکومتی پالیسی بڑے بڑے بینرز پر آویزاں کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.