سوشل میڈیا ہر شعبہ زندگی سے وابستہ لوگوں کیلئے بڑاپلیٹ فارم ہے ‘ نعمان اعجاز

منگل 29 مارچ 2016 13:22

سوشل میڈیا ہر شعبہ زندگی سے وابستہ لوگوں کیلئے بڑاپلیٹ فارم ہے ‘ نعمان ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) نامور اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ہر شعبہ زندگی سے وابستہ لوگوں کے لئے ایک بڑے پلیٹ فارم کی صورت میں موجود ہے ،شوبز سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال شروع کر رکھاہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں نعمان عجازنے کہا کہ کوئی بھی چیز خود بری نہیں ہوتی یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اس کو کس انداز میں استعمال کرتے ہیں ‘ ایک طرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس دشمنوں سے مقابلہ اور ہمارے تحفظ کے لئے اسلحہ ہوتا ہے جبکہ دوسرے جانب ڈاکو اسی اسلحے کے زور پر ڈکیتی ، چوری جیسی وارداتیں کر کے خوف و ہراس کی فضاء پیدا کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :