دوسروں میں خامیاں تلاش کرنے کی بجائے خود احتسابی کی قائل ہوں ‘ہما علی

منگل 29 مارچ 2016 13:14

دوسروں میں خامیاں تلاش کرنے کی بجائے خود احتسابی کی قائل ہوں ‘ہما علی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء) فلم سٹار ہما علی نے کہا ہے کہ دوسروں میں خامیاں تلاش کرنے کی بجائے خود احتسابی کی قائل ہوں‘قوم میں تعلیم کا شعور اجاگرکرنے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے اپنا انفرادی کردار ادا کر رہی ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ دوسروں سے حسد کرنے اور ان میں خامیاں تلاش کرنے جیسے اقدامات بے سود ہوتے ہیں اگر ہم یہی وقت اپنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کیلئے استعمال کریں تواس کے مثبت اور بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ بطور فن کی طالبہ سیکھنے کے مراحل سے گزر رہی ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنا احتساب بھی کرتی ہوں ۔

متعلقہ عنوان :