میں کسی کے لئے برا نہیں سوچتی بلکہ سب کیلئے دعا گوہوں‘لیلیٰ

منگل 29 مارچ 2016 13:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء) اداکارہ لیلیٰ نے کہاہے کہ مجھے فلاپ کہنے والے خود کام مانگتے پھررہے ہیں ‘میں نے کبھی کسی کے خلاف سازش نہیں کی لیکن بعض لوگ مجھے ناکام اور فلاپ اداکارہ ثابت کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں کسی کے لئے برا نہیں سوچتی بلکہ سب کیلئے دعا گوہوں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں لیلیٰ نے کہا کہ مجھے شادی کی کوئی جلدی نہیں ہے اورویسے بھی جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں ابھی خوابوں کے شہزادے کی تلاش جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جلد عالمی معیار کی اردوفلم میں جلو گرہونگی اس ضمن میں ابتدائی بات چیت جاری ہے پاکستانی فلموں کا سنہراد ور واپس آچکا ہے ہماری پاکستانی فلمیں انٹرنیشنل معیار کے مطابق ہیں ۔

متعلقہ عنوان :