مصری ائیر لائن کا طیارہ ہائی جیک، ہائی جیکر کا ایک اور مطالبہ سامنے آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 مارچ 2016 12:59

مصری ائیر لائن کا طیارہ ہائی جیک، ہائی جیکر کا ایک اور مطالبہ سامنے ..

نکوسیا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مارچ2016ء): مصری ائیرلائن کی پرواز کو ہائی جیک کرنے والے شخص ابراہیم سماہا کا پہلا باضابطہ مطالبہ سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی میڈیا نے بتایا کہ مصری ائیرلائن کا طیارہ ہائی جیک کرنے والے شخص نے مترجم اور سیاسی پناہ کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ابراہیم سماہا نے سیاسی پناہ کے مطالبہ کرنے سمیت ہائی جیکر نے ااپنی سابقہ بیوی کو ایک خط بھیجن ے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ہائی جیکر کا کہنا ہے کہ لارکانا میں مقیم میری سابقہ بیوی کو میرا خط بھیجا جائے۔ واضح رہے کہ اسکندریہ سے قاہرہ جانے والی مصری ائیر لائن کی پرواز کو ہائی جیک کر کے قبرص کے لارناکا ائیر پورٹ پر اتار لیا گیا تھا۔ جس کے بعد اب ہائی جیکر کی جانب سے مطالبہ بھی سامنے آ گیا ہے۔