برطانیہ پاکستان میں فاصلاتی نظام تعلیم کے فروغ کے لئے اوپن یونیورسٹی کو اکیڈمک سپورٹ فراہم کرے گا

تعلیمی معیار اور اکیڈمک رینکنگ کے لحاظ سے اوپن یونیورسٹی کو صف اول میں لانے کے لئے کوششیں جاری ہیں، پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی

منگل 29 مارچ 2016 12:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 مارچ۔2016ء) برطانیہ کے قصبے ملٹن کینز میں قائم دنیا کی پہلی اوپن یونیورسٹی ‘ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں قائم دنیا بھر کی دوسری اور ایشیاء کی پہلی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ملک گیر تعلیمی نیٹ ورک کو مزید بہتر بنانے اور یونیورسٹی کی مجموعی بہتری کے لئے وائس چانسلر‘ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے وژن اور مشن کو کامیاب بنانے میں بھر پور معاونت اور اکیڈمک سپورٹ فراہم کرے گی‘ برطانیہ پاکستان میں آن لائن اور فاصلاتی نظام تعلیم کے فروغ میں اوپن یونیورسٹی کو جدید تعلیمی مہارت فراہم کرے گا" ان خیالات کا اظہار برطانوی اوپن یونیورسٹی کے 2۔

ماہرین تعلیم نے پانچ روزہ دورے کے دوران اوپن یونیورسٹی کے نظام تعلیم اور طلبہ کی سہولتوں کا سکوپنگ مطالعہ کرنے کے بعد کیا ہے۔

(جاری ہے)

سکوپنگ مطالعہ کے بعد انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا سٹوڈنٹس سپورٹ نظام انتہائی حوصلہ افزا ہے ۔ برٹس ماہرین تعلیم نے مزید کہا کہ اوپن یونیورسٹی کے امتحانات ‘ داخلوں ‘ نتائج اور ترسیل کتب کے نظام میں بھی حسب ضرورت مزیدبہتری لانے کے لئے حالیہ اقدامات انتہائی خوش آئند ہیں ۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی دنیا بھر کی فاصلاتی نظام تعلیم کی یونیورسٹیوں میں سے ایک بہترین یونیورسٹی ہوگی۔ برطانوی ماہرین تعلیم کے دورے کو برٹش کونسل نے سپانسر کیا تھا ۔برطانیہ کے ماہرین تعلیم کا وفد ‘ ڈاکٹر نیکولس رچرڈ واٹسن اور مسسز آنا چلڈز پر مشتمل تھا۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ‘ پروفیسر ڈاکٹر شاہدصدیقی نے کہا کہ پاکستان کی اوپن یونیورسٹی کو قائم کرنے میں بنیادی پیشہ ورانہ مہارت اور رہنمائی برطانوی یونائٹڈ کنگڈم اوپن یونیورسٹی کے ماہرین تعلیم نے فراہم کی تھی جبکہ بھارت کے دارالحکومت نئی دھلی میں قائم اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی ‘ بنگلہ دیش ‘ سری لنکا اور ایران میں قائم پیام نور اوپن یونیورسٹی کے قیام میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے علمی اور انتظامی امور میں بنیادی کردار ادا کیا تھا۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو معیار کی بلندیوں پر لے کر جاؤں ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی معیار اور اکیڈمک رینکنگ کے لحاظ سے یونیورسٹی کو صف اول میں لانے کے لئے کوششیں جاری رھیں گی۔

متعلقہ عنوان :