اداکارہ چاہت چوہدری نے نئی گاڑی خرید لی

منگل 29 مارچ 2016 12:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) اداکارہ چاہت چوہدری نے نئی گاڑی خرید لی ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ چاہت چوہدری نے گزشتہ روز نئی ٹیوٹا گاڑی 14لاکھ روپے میں خرید لی ہے ۔ گاڑی خریدنے کی خوشی میں اداکارہ چاہت چوہدری نے الحمراء ہال lکلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” ویلکم چاہت “ کی تمام کاسٹ کو مٹھائی کھلائی ۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈرامے میں کام کرنے والے فنکاروں نے اداکارہ چاہت چوہدری کو نئی گاڑی خریدنے پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر چاہت چوہدری نے ساتھی فنکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی میرے کسی چاہنے والے نے نہیں دی بلکہ میں نے مسلسل محنت سے رقم جمع کر کے یہ گاڑی خریدی ہے اور میری دلی دعا ہے کہ باقی فنکار بھی اپنی مسلسل محنت کی بدولت گاڑی جیسی سہولت حاصل کر لیں۔

متعلقہ عنوان :