Live Updates

اداکارہ سونیا چوہدری نے اپنی بیٹی کی دوسری سالگرہ منائی

منگل 29 مارچ 2016 12:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) اداکارہ سونیا چوہدری نے اپنی بیٹی کی دوسری سالگرہ منائی ،تقریب میں فنکاروں کے ساتھ دیگر شعبہ زندگی سے وابستہ شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سونیا چوہدری نے اپنی بیٹی عائشہ کی دوسری سالگرہ کی تقریب اپنی رہائش گاہ میں میں منعقد کی جس میں سونیا چوہدری نے اپنی بیٹی عائشہ شہزاد کے ساتھ مل کر کیک کاٹا ۔ اس موقع پر سونیا چوہدری کے ساتھی فنکاروں نے ان کی بیٹی عائشہ کو مبارکباد کے ساتھ تحائف بھی پیش کیے ۔ بعد ازاں سالگرہ کی تقریب میں شریک مہمانوں کو پر تکلف کھانا دیا گیا ۔ سالگرہ کی تقریب رات گئے تک جاری رہی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات