Live Updates

عمران خان سے تعلق اور دوستی پرانی ہے ، پی ٹی آئی میں آنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ‘ عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی

منگل 29 مارچ 2016 12:44

عمران خان سے تعلق اور دوستی پرانی ہے ، پی ٹی آئی میں آنے کا فیصلہ سوچ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ عمران خان سے تعلق اور دوستی پرانی ہے ، پی ٹی آئی میں آنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب عمران خان نے پی ٹی آئی کی بنیاد بھی نہیں رکھی تھی اور وہ صرف شوکت خانم ہسپتال بنانے میں مصروف تھے اس وقت استاد نصرت فتح علی خان ، دلدار پرویز بھٹی کے ساتھ مل کر ہسپتال کی فنڈ ریزنگ مہم میں ایک ملک سے دوسرے ملک مصروف تھے ۔

انہوں نے کہا کہ میں دوستوں میں برائیاں نہیں ڈھونڈتا ہر آدمی کا اپنا ایک مزاج ہوتا ہے ۔ میرے لئے دوست میں ایک خوبی موجود ہو تو وہ بھی کافی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی کے لئے انہوں جو نغمہ ریکارڈ کرایا تھا اس کا کوئی معاوضہ نہیں لیا تھا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات