ویرات کوہلی انوشکا سے متعلق نازیبا الفاظ کہنے والوں پر برس پڑے

منگل 29 مارچ 2016 12:42

ویرات کوہلی انوشکا سے متعلق نازیبا الفاظ کہنے والوں پر برس پڑے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی محبوبہ انوشکا شرما کے بارے میں سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے درمیان طویل عرصہ معاشقہ رہا ہے جبکہ گزشتہ دنوں اختلافات کے باعث ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جس کے بعد کوہلی کی جانب سے اداکارہ کو منانے کی ناکام کوششیں کی جاتی رہیں لیکن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کوہلی کی بہترین کارکردگی نے انوشکا کی ناراضی ختم کردی جس کے بعد کوہلی نے اب سوشل میڈیا پر اداکارہ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

ویرات کوہلی کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹراور انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ انوشکا شرما کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے کیوں کہ ایسی پوسٹ کرنے والوں کی کوئی عزت نہیں ہے انہیں اپنی ماں ،بہن اور بیوی کا بھی سوچنا چاہیے جب کہ کھیل میں میری کارکردگی کا انوشکا سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم”سلطان“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :