مصری طیارہ ہائی جیک کرنے والے شخص کی شناخت ہو گئی۔خبر ایجنسی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 مارچ 2016 12:41

نکوسیا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مارچ2016ء): مصری ائیر لائن کی پرواز ایم ایس 818 کو ہائی جیک کرنے والے مشتبہ شخص کی شناخت ہو گئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق مصری ائیرلائن کی پرواز ہائی جیک کرنے والے شخص کی شناخت ابراہیم سماہا کے نام سے ہوئی ہے۔ ہائی جیکر نے غیر ملکیوں اور طیارے کے عملے کے علاوہ تمام مسافروں کو باہر جانے کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

مصری ائیرلائن کا ڈومیسٹک طیارہ اسکندریہ سے قاہرہ جاتے ہوئے ہائی جیک کر کے قبرص کے لارناکا ائیر پورٹ پر لینڈ کر لیا گیا تھا۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق مسلح شخص نے خود کش بیلٹ دکھا کر پائلٹ کو دھمکایا اور طیارے کا رخ موڑنے پر مجبور کیا۔ فی الوقت طیارے میں غیرملکی مسافر اور عملے کے افراد موجود ہیں البتہ ہائی جیکر نے تاحال کوئی مطالبہ نہیں کیا۔