اقراء چلڈرن اکیڈیمی تخت آباد میں ختم القرآن کی سالانہ تقریب

منگل 29 مارچ 2016 12:20

پشاور۔29 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مارچ۔2016ء )یونین کونسل تخت آباد میں اقراء چلڈرن اکیڈمی میں ختم القرآن اور سالانہ تقریب کا انعقاد ہواجس کے مہمان خصوصی مولانا عبدالقہار کے علاوہ علاقے کے معززین و والدین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئی سکول کے پرنسپل حسین احمدنے کہاکہ تعلیم کیساتھ خصوصی توجہ دینی تعلیم پر دیتے ہیں کیونکہ آج کل دینی تعلیم ایک اہم ضرورت ہے تقریب کے آخر میں پرنسپل کے نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء وطالبات کو انعامات اورشیلڈ دیئے۔