فرانسیسی نژاد بھارتی اداکارہ ایولین شرما کو بھی ہالی ووڈ سے بلاوا آگیا

ہالی ووڈ سے اچانک اآنے والی پیشکش پر بے حد پرجوش ہوں‘جلدلاس اینجلس روانہ ہوں گی‘اداکارہ

منگل 29 مارچ 2016 12:00

فرانسیسی نژاد بھارتی اداکارہ ایولین شرما کو بھی ہالی ووڈ سے بلاوا آگیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) بالی و وڈ میں ابھی پاوٴں جمانے والی اداکارہ ایولین شرمابھی ان خوش قسمت بھارتی اداکاراوٴں میں شامل ہوگئی ہیں جنہیں بالی ووڈ سے بلاوا آیا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی نژاد بھارتی اداکارہ ایولین شرما نے گو کہ بالی ووڈ میں اپنے فنی سفر کا آغاز 2012 میں کیا لیکن انہوں نے بہت کم وقت میں وہ مقام حاصل کرلیا جو بھارتی اداکارائیں سالوں گزار دینے کے بعد بھی حاصل نہیں کرپاتیں یعنی کہ ہالی ووڈ سے بلاوا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایولین شرما کو امریکی ٹی وی کی طرف سے کام کی پیشکش کی گئی ہے۔ ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ جلد لاس اینجلس کے لیے روانہ ہوں گی۔ ایولین شرما نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے ، ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہالی ووڈ سے اچانک اآنے والی اس پیشکش پر بے حد پرجوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :