نیپرا نے بجلی کی قیمت میں‌ 4 روپے 36 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 مارچ 2016 11:40

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں‌ 4 روپے 36 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مارچ2016ء) : نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 36 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کی جس کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 36 پیسے کمی کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

نیپرا حکا م کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ البتہ کے الیکٹرک، زرعی صارفین اور ماہانہ 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے اس کمی سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :