پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم پٹھانکوٹ پہنچ گئی۔ بھارتی میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 مارچ 2016 10:54

پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم پٹھانکوٹ پہنچ گئی۔ بھارتی میڈیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مارچ2016ء) : پاکستان کی 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم پٹھانکوٹ ائیر بیس کے حملے کی تحقیقات کے لیے امرتسر سے پٹھانکوٹ پہنچ گئی ہے۔ ٹیم بھارت میں 7 روز تک قیام کرے گی، بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ٹیم کے داخلے کے لیے ایک الگ دروازہ تعمیر کیا گیا ہے۔ پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھانکوٹ ائیر بیس کے دروازے سے داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ٹیم کو ائیر بیس کے اندر بھی محدود رسائی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کی 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم میں لیفٹنٹ کرنل عرفان، لیفٹننٹ کرنل تنویر، رائے طاہر ، عظیم ارشد اورانسپکٹر شاہد تنویر شامل ہیں۔ پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم نے اس سلسلے میں انیس گواہوں کی فہرست بھارتی حکام کے حوالے کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پٹھانکوٹ ائیر بیس کی تحقیقات کے لیے ایس پی گورداسپور اور ان کے باورچی سے بھی تفتیش کی جائے گی۔ دوسری جانب پاکستانی ٹیم کی پٹھانکوٹ ائیر بیس پر آمد سے قبل ہی بھارتی جماعت کانگرس سراپا احتجاج ہے، کانگرس نے پاکستانی ٹیم کے پٹھانکوٹ آنے پر احتجاج کر رکھا ہے۔