خوفزدہ خاتون نے 3سال تک کے ایف سی فاسٹ فوڈ کھانے کے بعد پہلی بار پھل کھائے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 29 مارچ 2016 03:08

خوفزدہ خاتون نے 3سال تک کے ایف سی فاسٹ فوڈ کھانے کے بعد پہلی بار پھل ..

عام کھانے سےخوفزدہ لڑکی نے 3سال تک کے ایف سی کی فاسٹ فوڈ کھانے کے بعد پھل کھانا شروع کردئیے ہیں۔21سالہ لڑکی عام کھانے سے اتنی زیادہ خوفزدہ تھی کہ تین سال تک ناشتے میں سلائس اور دوپہر کے کھانے میں کے ایف سی کی فاسٹ فوڈ کھاتی رہی، وہ رات کے کھانے میں کچھ نہیں کھاتی تھی۔
جارجی سکاٹنی کا تعلق پورٹسماؤتھ سے ہے۔عمر کے ابتدائی حصے میں ہی اس میں صرف منتخب کھاناکھانے کی بیماری لاحق ہوگئی۔

اس بیماری کے باعث وہ بہت سی چیزیں نہیں کھاسکتی تھی۔جارجی جب چھوٹی تھی تو چکن اور چپس ہی کھاتی تھی مگر جلد ہی اس کی حالت یہ ہوگئی کہ وہ صرف کے ایف سی کا فرائیڈ چکن ہی کھا سکتی تھی۔تاہم اب صورت حال بدل گئی ہے۔ایک گھنٹے کی تنویمی نیند(ہپناٹزم) کے سیشن کے بعد جارجی دوسری اقسام کا کھانا کھانے کے قابل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

تین سال کے بعد جارجی نے پہلی بار پھلوں کا ذائقہ چکھا ہے
جارجی کا کہناہے کہ بچپن سے ہی کھانے کے معاملے میں وہ کافی ضدی تھی، میں صرف چکن اور چپس کھاتی تھی مگر پھر ایک مقام ایسا بھی آیا جب میں صرف کے ایف سی کا فرائیڈ چکن ہی کھا سکتی تھی۔

جارجی نے بتایا کہ وہ تین سال تک روز کے ایف سی جاتی رہی ہے۔
جارجی کا کہناہے کہ اتنے سالوں تک فرائیڈ چکن کھا کر بھی اسے کبھی اکتاہت نہیں ہوئی، اسے فرائیڈ چکن پر نمک ڈال کر کھانا اچھا لگتا تھا۔
جارجی جمناسٹک کی کھلاڑی رہی ہے، اس کا کہنا ہے کہ اس کی بیماری شاید تب شروع ہوئی جب جمناسٹک کی کلاس لینے کے چکر میں اس نے کئی دفعہ کھانا چھوڑ دیا۔


اپنے علاج کے بارے میں جارجی نے بتایا کہ ہپناٹزم کے ذریعے ایک گھنٹے کے علاج نےا س کی زندگی بدل دی ہے۔ فلکس اکناماکس، ہپناٹسٹ، منتخب کھانا کھانے کی بیماری کا علاج کرنے کا ماہر ہے۔جارجی کےمطابق سیشن کے بعد اس کے لیے ہر چیز بدل گئی۔15 سال سے وہ مکمل انگریزی ناشتہ کرنا چاہتی تھی، ہپناٹزم کے اس سیشن سے اس کی یہ خواہش بھی پوری ہوگئی۔جارجی کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی پھل اور سبزیاں بھی نہیں کھائے تھے مگر اب یہ کسر پوری کر رہی ہوںَ۔