متحدہ عرب امارات کی گلشن اقبال پارک دھماکے کی شدید مذمت

muhammad ali محمد علی منگل 29 مارچ 2016 00:41

متحدہ عرب امارات کی گلشن اقبال پارک دھماکے کی شدید مذمت
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 مارچ۔2016ء) متحدہ عرب امارات نے گلشن اقبال پارک دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور کے مشہور تفریحی مقام گلشن اقبال پارک میں ہونے والے دھماکے پر دنیا بھر کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے اب متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں گلشن اقبال پارک دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مشکل اور دکھ کی اس گھڑی میں متحدہ عرب امارات پاکستانی حکومت اور عوام کیساتھ ہے۔ اماراتی حکومت کی تمام تر ہمدردیاں پاکستانی حکومت اور دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد کیساتھ ہیں۔ اماراتی حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :